لیبیا میں تیل کی پیداوار کو دھچکا، احتجاجاً اہم پائپ لائن بند کردی گئی
لیبیا میں تیل کی پیداوار کو اس وقت مشکلات کا سامنا ہے جب تیل تنصیبات کی سکیورٹی پر مامور پیٹرولیم فسیلیٹیز گارڈز نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے خام تیل کی ایک اہم پائپ لائن کا وال بند کردیا۔پائپ لائن کی بندش کے باعث 2 آئل فیلڈز اور ایک پمپنگ اسٹیشن کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔
، جس کے نتیجے میں تیل کی ترسیل اور پیداوار میں رکاوٹ پیدا ہوگئی۔لیبیا کی نیشنل آئل کارپوریشن نے خبردار کیا ہے کہ اگر خام تیل کی سپلائی بحال نہ ہوئی تو مکمل بندش کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب پیٹرولیم فسیلیٹیز گارڈز نے بھی واضح کیا ہے کہ مطالبات منظور نہ کیے گئے تو تیل کی پیداوار میں مزید کمی کی جاسکتی ہے۔
پیٹرولیم فسیلیٹیز گارڈز کا مطالبہ ہے کہ انہیں مالی اور انتظامی طور پر نیشنل آئل کارپوریشن کے ماتحت کردیا جائے۔دوسری جانب سعودی عرب نے سعودی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر عراقی ملیشیا کی جانب سے ڈرون حملوں کے بعد یورپ کو خام تیل کی سپلائی روک دی ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.