آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

خام تیل کی عالمی قیمتوں میں بڑی کمی، پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا

Super Admin


عالمی منڈی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد برینٹ اور امریکی خام تیل کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں۔برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 3.37 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد برینٹ کروڈ 105.10 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔
دوسری جانب امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت بھی 3.90 فیصد کم ہوئی ہے، جس کے بعد امریکی کروڈ آئل 101.70 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ادھر پاکستان میں آج ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
یوں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سامنے آیا ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.