آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

ایبی گیٹ خودکش حملہ: افغان شہری محمد شریف اللہ کو امریکا میں 20 سال قید

Super Admin


واشنگٹن: ایبی گیٹ خودکش حملے کے مقدمے میں افغان شہری محمد شریف اللہ کو امریکی عدالت نے 20 سال قید کی سزا سنا دی۔امریکی عدالت میں موجود جیوری اس نتیجے پر متفق نہ ہوسکی کہ محمد شریف اللہ ایبی گیٹ حملے میں ہلاک ہونے والے 13 امریکی فوجیوں کی موت کا براہِ راست ذمہ دار تھا۔
عدالت میں سزا سنائے جانے سے قبل محمد شریف اللہ نے آخری بیان دینے سے بھی انکار کردیا۔عدالت نے قرار دیا کہ محمد شریف اللہ کے داعش خراسان سے تعلق کے شواہد موجود ہیں۔ اسے پاک افغان سرحد سے گرفتار کرنے کے بعد امریکا منتقل کیا گیا تھا۔
ایبی گیٹ حملہ اگست 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ کے ایبی گیٹ کے قریب پیش آیا تھا، جس میں امریکی فوجیوں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.