آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پاکستان سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں، سعودی عرب ثالثی میں کردار ادا کرے: ذبیح اللہ مجاہد

Super Admin


افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات اور باہمی تعاون کا خواہاں ہے، جبکہ کابل کو توقع ہے کہ سعودی عرب دونوں ممالک کے درمیان معاملات کے حل میں مثبت کردار ادا کرے گا۔عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ بات چیت اور تعاون کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اختلافات اور تنازعات کے حل کے لیے سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کی سفارتی کوششوں کا خیر مقدم کیا جائے گا۔
طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ایک دوست ملک کی حیثیت سے افغانستان اور پاکستان کے درمیان موجود معاملات کے حل میں مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے اور کابل کو اس حوالے سے سعودی عرب سے مثبت توقعات ہیں۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغان عوام کے دلوں میں سعودی عرب اور حرمین شریفین کے لیے خصوصی محبت اور احترام پایا جاتا ہے۔
ان کے مطابق امید ہے کہ سعودی حکام دونوں ممالک کے درمیان مسائل کے حل کے لیے اپنی ثالثی کی کوششیں مؤثر انداز میں جاری رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان سعودی عرب کے فیصلوں اور اس کی جانب سے کی جانے والی ثالثی کی کوششوں کا احترام کرتا ہے اور امید ہے کہ ریاض پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات کم کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
دوسری جانب پاکستان متعدد مواقع پر یہ مؤقف واضح کر چکا ہے کہ اس کا بنیادی مطالبہ یہ ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔ پاکستانی حکام افغان طالبان پر زور دیتے رہے ہیں کہ وہ پاکستان کے خلاف کارروائیوں میں ملوث مبینہ بھارتی پراکسی گروہوں اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کے خلاف مؤثر اقدامات کریں۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.