آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

ٹرمپ کا ایران سے متعلق اہم فیصلوں کا عندیہ، خطے میں بڑی تبدیلیوں کی پیشگوئی

Super Admin


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے معاملے میں فیصلہ کن مرحلہ قریب آچکا ہے اور خطے میں بڑی تبدیلیاں رونما ہونے والی ہیں۔امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے ملک کو تباہ کرنے کی دھمکی بھی دی۔
، تاہم ساتھ ہی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کا امکان ظاہر کیا۔ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے تین ممکنہ راستوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک صورت ایران کو تباہ کرنا، دوسری اس کی معیشت کو نقصان پہنچانا، جبکہ تیسرا راستہ معاہدہ کرنا ہے۔
امریکی صدر نے خبردار کیا کہ ایران کو اس سے پہلے کہ صورتحال مزید سنگین ہو، اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ امریکا ایران تنازع کے حوالے سے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور خطے میں آئندہ دنوں میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.