بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو بھی نظربند کردیا گیا
Super Admin
لاہور: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو بھی نظربند کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو 30 روز کے لیے نظربند کرکے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔دونوں بہنوں کی نظربندی کے احکامات ڈپٹی کمشنر لاہور نے جاری کیے۔
حکام کے مطابق پولیس کی سفارش پر نورین نیازی اور عظمیٰ خان کے خلاف تھری ایم پی او کے تحت کارروائی کی گئی۔اس سے قبل گزشتہ روز عمران خان کی ایک اور بہن علیمہ خان کو بھی نظربند کرکے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا۔حکام کے مطابق تینوں بہنوں کی نظربندی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری احکامات پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.