یو اے ای میں عالمی منی لانڈرنگ نیٹ ورک کے مبینہ سربراہ سمیت 7 افراد گرفتار
ابوظبی: متحدہ عرب امارات اور سویڈن کی مشترکہ کارروائی کے دوران عالمی منی لانڈرنگ نیٹ ورک کے مبینہ سربراہ کو یو اے ای سے گرفتار کرلیا گیا۔اماراتی وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار شخص سویڈن کا شہری ہے اور اس کے خلاف انٹرپول کی جانب سے ریڈ نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق کارروائی کے دوران سویڈن میں نیٹ ورک سے وابستہ مزید 6 مبینہ ارکان کو بھی حراست میں لیا گیا۔اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران گروہ کی جانب سے 10 ماہ کے عرصے میں تقریباً 7 کروڑ سویڈش کرونا کی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔
حکام کے مطابق منتقل کی جانے والی رقم مبینہ طور پر جرائم سے حاصل ہونے والی آمدن کو چھپانے اور اسے دیگر جرائم پیشہ گروہوں تک پہنچانے کے لیے استعمال کی جاتی تھی۔دونوں ممالک کے متعلقہ اداروں کی جانب سے معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.