آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

بنگلادیش میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، پیٹرول 160 ٹکا فی لیٹر ہوگیا

Super Admin


بنگلادیش میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کردیا، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 160 ٹکا فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں آج سے نافذ کردی گئی ہیں۔ 
نئے نرخوں کے تحت ڈیزل کی قیمت 115 سے بڑھا کر 135 ٹکا فی لیٹر کردی گئی، جبکہ پیٹرول 140 کے بجائے اب 160 ٹکا فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، جو 135 ٹکا سے بڑھ کر 155 ٹکا فی لیٹر ہوگئی ہے۔
بنگلادیشی وزارت توانائی کے مطابق مارچ 2026 سے عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں دو گنا سے زائد اضافہ ہوچکا ہے، جبکہ علاقائی کشیدگی کے باعث مال برداری کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔وزارت کے مطابق مارچ سے اگست کے دوران بنگلادیش پیٹرولیم کارپوریشن کو 228 ارب 76 کروڑ ٹکا کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.