آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی، امریکی میڈیا کا ٹرمپ کوریج کے بائیکاٹ کا اعلان

Super Admin


واشنگٹن: وائٹ ہاؤس میں تین اہم نیوز اداروں سے وابستہ صحافیوں کے داخلے پر پابندی کے معاملے پر امریکی میڈیا نے احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوریج محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس نے وائٹ ہاؤس کی جانب سے صحافیوں پر عائد پابندی کے خلاف مشترکہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کی کوریج کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔یہ اقدام صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے سی این این، ایم ایس این بی سی اور پولیٹیکو سے وابستہ صحافیوں کو وائٹ ہاؤس میں داخلے سے روکنے کے بعد سامنے آیا۔
فاکس نیوز میڈیا، اے بی سی نیوز، سی بی ایس نیوز، این بی سی نیوز اور سی این این کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کے مفاد میں حکومت سے متعلق درست اور آزاد معلومات تک رسائی انتہائی اہم ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی انتظامیہ کو محض اس بنیاد پر نیوز اداروں کی رسائی محدود نہیں کرنی چاہیے کہ وہ حکومتی اقدامات یا پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.