آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

ایران نے امریکا کو اپنا مؤقف اور شرائط پہنچا دیں، اسماعیل بقائی

Super Admin

تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ نیویارک میں امریکا کے ساتھ رابطہ قطری ثالث کے ذریعے ہوا، جس میں ایران نے اپنا مؤقف اور شرائط امریکی فریق تک پہنچا دیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسماعیل بقائی نے بتایا کہ ایرانی مطالبات میں تمام محاذوں پر جاری جنگ کا خاتمہ اور امریکی فوجی کارروائیوں کو روکنا شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی شرائط میں بحری ناکہ بندی ختم کرنا، معاشی دباؤ اور جنگ کا خاتمہ جبکہ ایرانی منجمد اثاثوں کی بحالی بھی شامل ہے۔ایرانی ترجمان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران ایرانی وفد نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نیویارک میں متعدد ممالک کے نمائندوں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ ایرانی وفد کی جانب سے امریکا سے کسی خصوصی حفاظتی انتظامات کی درخواست نہیں کی گئی۔اس سے قبل ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نیویارک میں امریکی صدر کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف سے ملاقات کی ہے۔
دوسری جانب ایک امریکی اہلکار کی جانب سے یہ دعویٰ بھی سامنے آیا کہ عباس عراقچی نے جیرڈ کشنر سے ملاقات کی تھی۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.