آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

ایران مذاکرات سے انکاری نہیں، مگر دباؤ اور دھمکیوں کی زبان قبول نہیں کریں گے: مسعود پزشکیان

Super Admin


تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل پر ایران کے خلاف جنگ اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے الزامات عائد کیے ہیں۔خطاب کے آغاز میں ایرانی صدر نے شہید آیت اللہ خامنہ ای اور امریکی حملے میں جاں بحق ہونے والے میناب اسکول کے بچوں کی تصاویر جنرل اسمبلی میں پیش کیں۔ 
مسعود پزشکیان کی تقریر کے دوران امریکی وفد نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔ایرانی صدر نے الزام عائد کیا کہ جنگ کے دوران امریکا کی جانب سے خواتین اور بچوں سمیت عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ اسکولوں، اسپتالوں اور دیگر شہری تنصیبات پر بھی حملے کیے گئے۔
ان کے مطابق ایرانی صوبے لامرد میں بچوں پر کلسٹر بم بھی استعمال کیے گئے۔مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کو دہشت گرد قرار دینے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو عناصر دہشت گردی میں ملوث ہیں، وہی ایران پر دہشت گردی کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔
ایرانی صدر نے امریکا اور اسرائیل پر ایرانی شہریوں کے خلاف حملوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کارروائیوں کے دوران بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے عالمی قوانین کی پاسداری نہیں کی۔مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران نے دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکایا اور دفاع کے دوران شہری آبادیوں کو نشانہ نہیں بنایا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ملک کے دفاع کے لیے ایران کو کسی دوسرے ملک کی اجازت یا منظوری درکار نہیں۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.