قطر سے پاکستان کو رواں ماہ ایل این جی کی دوسری کھیپ بھی پہنچ گئی
Super Admin
اسلام آباد: پاکستان کو رواں ماہ قطر سے ایل این جی کی دوسری کھیپ بھی موصول ہوگئی ہے، جس کے بعد ملک میں گیس کی دستیابی اور بجلی کے شعبے کو ریلیف ملنے کی توقع کی جارہی ہے۔ایل این جی کیریئر جہاز ’شاندونگ ریڈ ووڈ‘ قطر سے روانہ ہونے کے بعد بدھ کی صبح پاکستان گیس پورٹ لمیٹڈ (PGPL) ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق یہ ایل این جی کھیپ پاکستان اور قطر کے درمیان طویل المدتی معاہدے کے تحت حاصل کی گئی ہے، جس کی قیمت برینٹ خام تیل کی قیمت کے 13.37 فیصد کے مساوی ہے۔کھیپ کی محفوظ آمد و رفت کے لیے پاکستان نے ایران سے بھی رابطہ کیا۔
حکام کے مطابق ایل این جی کی اس سپلائی سے بجلی پیدا کرنے والے شعبے کو ریلیف ملنے کی توقع ہے، جبکہ آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی ترسیل کو بدستور اہم قرار دیا جارہا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.