آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

امریکا، ایران میں ڈیڈلاک ختم کرنے کی کوششیں تیز، مرحلہ وار معاہدے پر غور

Super Admin


امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے ذریعے تعطل دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں، جبکہ دونوں جانب سے مرحلہ وار معاہدے کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔رائٹرز کے مطابق کئی ماہ سے جاری جنگ کے بعد امریکا اور ایران ممکنہ معاہدے کے مختلف پہلوؤں پر غور کر رہے ہیں۔
مجوزہ ڈیل کے تحت ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے جبکہ امریکا کی طرف سے ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں میں نرمی یا خاتمے کی تجاویز زیرِ غور ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایران محصولات کے معاملے میں لچک دکھانے کا عندیہ دے رہا ہے، تاہم آبنائے ہرمز کھولنے کے معاملے پر اس کا مؤقف بدستور سخت ہے۔
ایک سینئر ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ موجودہ تعطل ختم کرنے کے لیے مرحلہ وار معاہدہ سب سے قابلِ عمل راستہ ہو سکتا ہے۔دوسری جانب امریکا کے سابق مذاکرات کار ڈینس راس نے اندازہ ظاہر کیا ہے کہ وسط مدتی انتخابات سے قبل دونوں ممالک کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کا امکان 30 فیصد ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.