80 ممالک کا آبنائے ہرمز فوری کھولنے کا مطالبہ، ایران اور حوثیوں پر تنقید
اقوام متحدہ میں 80 ممالک نے آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خطے میں جاری حملوں اور بین الاقوامی تجارت میں رکاوٹ ڈالنے پر ایران اور اس کے اتحادی حوثیوں کی شدید مذمت کی ہے۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی سرگرمیاں بین الاقوامی سلامتی، آزادانہ جہاز رانی اور سمندری راستوں کے استعمال کے حقوق کے لیے مسلسل خطرہ ہیں۔
بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی نے اقوام متحدہ میں مشترکہ بیان پیش کیا، جس کی حمایت خلیجی عرب ممالک سمیت متعدد بڑی مغربی طاقتوں نے کی۔اعلامیے میں یمن کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ بیان کے مطابق حوثیوں کی جانب سے یمن میں دوبارہ تنازع شروع کرنے کے فیصلے، سعودی عرب پر حملوں اور بحیرہ احمر میں کارروائیوں کی مذمت کی گئی۔
مشترکہ اعلامیے میں خبردار کیا گیا کہ باب المندب کی جانب حوثیوں کی مزید پیش قدمی سے عالمی جہاز رانی، میری ٹائم سیکیورٹی اور بین الاقوامی تجارت کو مزید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.