مڈٹرم انتخابات سے قبل ٹرمپ کو مارشل لاء کے نفاذ کی تجاویز ملنے کا دعویٰ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آئندہ مڈٹرم انتخابات کے تناظر میں ملک میں مارشل لاء نافذ کرنے کی تجاویز دیے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے بعض بیرونی مشیر انتخابات میں ڈیموکریٹس کی ممکنہ کامیابی کے حوالے سے ان کے خدشات کے پیشِ نظر انہیں وفاقی انتخابات پر زیادہ کنٹرول حاصل کرنے کے راستے تجویز کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں امریکی جریدے دی اٹلانٹک کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کے مشیر گزشتہ کئی ماہ سے انہیں انتخابات میں دھاندلی سے متعلق غیر ثابت شدہ دعووں سے دور رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔تاہم، رپورٹ کے مطابق ایک گروپ اس کوشش کے برعکس ٹرمپ کو آئندہ وفاقی انتخابات میں براہِ راست کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اقدامات کا مشورہ دے رہا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس گروپ میں ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور وکیل پیٹر ٹکٹن بھی شامل ہیں، جنہوں نے ماضی میں ہیلری کلنٹن کے خلاف قانونی کارروائی کے حوالے سے ٹرمپ کی معاونت کی تھی۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.