کے پی اور بلوچستان میں فورسز کے آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے باڑہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، جس میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 5 دہشتگرد مارے گئے۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے بعد دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔دوسری جانب بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکچہ میں بھی سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے نوکچہ میں ایک خالی واٹر باؤزر کو آگ لگائی اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔
، تاہم فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں ہلاک کردیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد فتنہ الہندوستان سے وابستہ تھے اور ای-40 شاہراہ کے مختلف مقامات پر آتشزدگی سمیت تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق 31 اگست کو بھی اسی نوعیت کی کارروائیوں میں ملوث فتنہ الہندوستان کے 11 دہشتگرد ہلاک کیے گئے تھے۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور دیرپا امن کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ بلوچستان میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.