آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

سعودی عرب کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے پر عملدرآمد شروع ہوچکا ، ڈی جی آئی ایس پی آر

Super Admin

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے، سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کو فوجی افرادی قوت، دفاعی صلاحیتوں، تربیت اور لاجسٹک معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوجی اہلکار پہلے ہی سعودی عرب میں دفاعی فرائض انجام دے رہے ہیں اور دونوں ممالک کی مشترکہ فوجی مشقوں میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی اتحاد کے معاہدے پر عملی طور پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے۔ سعودی عرب پر ہونے والے حالیہ میزائل اور ڈرون حملے پاکستان کے لیے باعث تشویش ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سعودی شہروں، ہوائی اڈوں اور شہری و معاشی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سعودی عرب کی خودمختاری اور خطے کے امن و استحکام کے لیے ناقابل قبول خطرہ ہیں۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.