ورلڈ کپ 2027 میں پاک بھارت ٹاکرا گروپ مرحلے میں ہونے کا امکان
کراچی: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں شامل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان گزشتہ مقابلوں کے نتائج سے قطع نظر ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں پاک بھارت میچ شامل کیے جانے کی توقع ہے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کمرشل پارٹنرز کی جانب سے بھی پاک بھارت مقابلے کو ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے کا حصہ بنانے پر زور دیا گیا ہے، کیونکہ آئی سی سی ایونٹس میں دونوں روایتی حریفوں کے میچز کو براڈکاسٹرز اور شائقین کی خاص توجہ حاصل ہوتی ہے۔
دوسری جانب آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کی رونمائی کل جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں کی جائے گی۔ شیڈول کی تقریب پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے متوقع ہے۔14 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ 2027 کا انعقاد جنوبی افریقا، نمیبیا اور زمبابوے میں ہوگا۔
ٹورنامنٹ 2 اکتوبر سے 21 نومبر 2027 تک جاری رہے گا۔رپورٹس کے مطابق یکم اکتوبر سے میگا ایونٹ کے آغاز میں ایک سال باقی رہنے پر ورلڈ کپ کا باضابطہ کاؤنٹ ڈاؤن بھی شروع ہوجائے گا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.