آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

امریکا ایران مذاکرات بے نتیجہ، دوبارہ فوجی کارروائی کا خدشہ بڑھنے لگا

Super Admin


واشنگٹن: امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں تاحال کوئی نمایاں پیشرفت سامنے نہیں آسکی، جبکہ دونوں ممالک اپنے اپنے مؤقف پر قائم ہیں، جس کے باعث دوبارہ فوجی کارروائی کے امکانات سے متعلق خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق ایران بحری ناکہ بندی ختم کرنے، جوہری معاملات پر رعایتیں دینے اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی جانب واپس آنے کا مطالبہ کر رہا ہے، تاہم امریکی حکام کے لیے یہ مطالبات قابل قبول نہیں ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایران کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں معلوم نہیں کہ ایران ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ کرے گا یا نہیں، تاہم ان کے بقول ایران اس وقت انتہائی مشکل صورتحال سے دوچار ہے۔دوسری جانب ایرانی قومی سلامتی کے سیکریٹری محسن رضائی نے امریکی صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ ایسی صورتحال میں پھنس چکے ہیں جہاں نہ وہ مذاکرات آگے بڑھا سکتے ہیں اور نہ ہی جنگ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں، اسی لیے وہ ناکہ بندی کا سہارا لے رہے ہیں۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.