آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

سعودی عرب کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دے گا، محمد بن سلمان

Super Admin


ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو درپیش کسی بھی خطرے یا حملے کا مؤثر اور بھرپور جواب دینے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں دکھائی جائے گی۔شوریٰ کونسل کے اجلاس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ مملکت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو اس کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔
سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کا مقصد خطے کو بڑھتے ہوئے تنازعات اور ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب نے بین الاقوامی آبی گزرگاہوں کے تحفظ کے لیے کثیر ملکی دفاعی بحری اتحاد کے قیام کی کوششیں بھی شروع کردی ہیں۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ آبی گزرگاہوں کو سیاسی یا معاشی دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کرنے کی حمایت نہیں کی جائے گی۔محمد بن سلمان نے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حملوں اور مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کی مبینہ خلاف ورزیوں کی بھی مذمت کی۔
سعودی ولی عہد نے یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کے لیے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یمنی حکومت کو پورے ملک میں اپنی عمل داری بحال کرنے، امن و استحکام قائم کرنے اور حوثیوں کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔انہوں نے حوثی گروپ پر الزام عائد کیا کہ وہ ملک میں افراتفری اور تباہی کا راستہ اختیار کیے ہوئے ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.