آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

لاہور ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گروہ کا مبینہ سربراہ گرفتار

Super Admin


لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک کے مبینہ سرغنہ عاصم علی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق 10 ارکان پر مشتمل یہ گروہ سات ممالک میں منظم انداز میں سرگرم تھا اور پاکستان سے افراد کو ترکیہ کے راستے یورپی ممالک منتقل کرنے میں ملوث تھا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق عاصم علی ترکیہ سے پاکستان پہنچا تو اسے لاہور ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔تحقیقات کے مطابق استنبول میں عاصم علی کی موبائل شاپ مبینہ طور پر حوالہ ہنڈی کے لین دین کے لیے بھی استعمال ہوتی تھی۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق نیٹ ورک کے دیگر ارکان بھی مختلف ممالک میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ اصغر شاہ یونان جبکہ نادر چوہان اٹلی میں معاملات دیکھتا تھا، جب کہ قاسم، علی حسن اور وسیم جرمنی اور یونان میں سرگرم تھے۔
تفتیشی حکام کے مطابق باسط علی پاکستان میں حوالہ ہنڈی کے معاملات سنبھالتا تھا، جبکہ ماسٹر ساجد نوجوانوں سے رابطے قائم کرنے کی ذمہ داری ادا کرتا تھا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.