آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی گرفتاری کی خبر بے بنیاد، زائرین کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

Super Admin


مکہ مکرمہ: حرمین شریفین کے حکام نے مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔حکام کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے مسجد الحرام میں خوف و ہراس پھیلانے اور زائرین کو ہراساں کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کے خلاف ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔حکام نے واضح کیا ہے کہ مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی اطلاعات درست نہیں اور عوام ایسی غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.