آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

ایران کی امریکا کو تنبیہ، دوبارہ فوجی محاذ آرائی ہوئی تو جواب مزید سخت ہوگا

Super Admin


ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر دشمن نے دوبارہ فوجی تصادم کا راستہ اختیار کیا تو اس مرتبہ جواب پہلے سے زیادہ سخت اور بھرپور ہوگا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے غیر ملکی سفیروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ جاری تنازع کا فوجی حل ممکن نہیں۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اگر دوبارہ فوجی کارروائی کی گئی تو ایران اپنی حفاظت کے لیے پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ جواب دے گا۔ 
ان کے مطابق نہ فوجی طاقت سے مسئلے کا حل نکالا جا سکتا ہے اور نہ ہی نئی پابندیاں کسی نتیجے تک پہنچا سکتی ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ تنازع کے خاتمے کا واحد راستہ انصاف اور مساوات کی بنیاد پر مذاکرات ہیں۔
دوسری جانب ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بتایا کہ تہران نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران عباس عراقچی کی جانب سے آبنائے ہرمز سے متعلق پیش کی گئی تجویز پر امریکا کے ردعمل کا جائزہ لے رہا ہے۔
کاظم غریب آبادی کے مطابق اگر ایران کی جانب سے اس معاملے پر کوئی حتمی جواب تیار کیا گیا تو اسے مناسب سفارتی ذرائع کے ذریعے متعلقہ فریق تک پہنچایا جائے گا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ستمبر کے آخر میں ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو سات روز کے اندر دوبارہ کھولنے کی پیشکش مسترد کر دی تھی۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.