آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

سعودی عرب نے ایشیا کیلئے خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی

Super Admin


ریاض: سعودی عرب نے نومبر کے لیے ایشیائی ممالک کو فراہم کیے جانے والے خام تیل کی قیمتوں میں غیر متوقع طور پر نمایاں کمی کردی ہے، جس کے بعد خطے کے لیے تیل کی قیمتیں تقریباً 6 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری آئل کمپنی آرامکو نے نومبر میں ایشیا کو برآمد کیے جانے والے عرب لائٹ خام تیل کی سرکاری قیمتِ فروخت عمان اور دبئی کی اوسط قیمت کے مقابلے میں 5 ڈالر فی بیرل کم مقرر کی ہے، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 3 ڈالر فی بیرل کمی ظاہر کرتی ہے۔
آرامکو نے ایشیائی خریداروں کے لیے خام تیل کی دیگر اقسام، جن میں عرب میڈیم اور عرب ہیوی شامل ہیں، کی نومبر کی سرکاری قیمتوں میں بھی 5 ڈالر فی بیرل تک کمی کردی ہے۔دوسری جانب سعودی عرب نے شمال مغربی یورپ اور بحیرہ روم کے خطے کے لیے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
جس سے مختلف خطوں کے لیے سعودی تیل کی قیمتوں میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.