خواتین کے حقوق کی مبینہ خلاف ورزی، طالبان کے 4 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری پبلک
دی ہیگ: انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی) نے طالبان کے 4 اہم رہنماؤں کے پہلے سے جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری عوامی سطح پر جاری کردیے ہیں۔ یہ وارنٹ خواتین اور لڑکیوں کے حقوق سلب کرنے سمیت مبینہ جرائم کے الزامات سے متعلق ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے پبلک کیے گئے وارنٹس میں طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ، چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی، وزیر تعلیم حبیب اللہ آغا اور وزیر اعلیٰ تعلیم ندا محمد ندیم کے نام شامل ہیں۔عدالتی ریکارڈ کے مطابق ہیبت اللہ اخونزادہ اور عبدالحکیم حقانی کے وارنٹ گرفتاری 8 جولائی 2025 کو جاری کیے گئے تھے۔
، جبکہ حبیب اللہ آغا اور ندا محمد ندیم کے وارنٹ 9 ستمبر 2025 کو جاری کیے گئے۔انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے مطابق چاروں طالبان رہنماؤں پر خواتین اور لڑکیوں سمیت طالبان کی پالیسیوں سے اختلاف رکھنے والے افراد کے خلاف صنفی اور سیاسی بنیادوں پر مبینہ ظلم و ستم کی ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔
عدالت کے مطابق ان مبینہ جرائم میں خواتین اور لڑکیوں کو تعلیم، آزادی اور دیگر بنیادی حقوق سے محروم کرنے سے متعلق اقدامات بھی شامل ہیں، جس کے بعد طالبان قیادت پر بین الاقوامی قانونی دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.