آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

سعودی عرب میں حوثیوں کے میزائل حملے ناکام، دونوں بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ

Super Admin


سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور شہر خمیس مشیط کو حوثیوں کی جانب سے کیے گئے میزائل حملوں کا سامنا کرنا پڑا، تاہم سعودی اتحادی افواج نے دونوں حملوں کو ناکام بنا دیا۔سعودی اتحادی افواج کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق ریاض اور خمیس مشیط کی سمت داغے گئے دونوں بیلسٹک میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضا میں تباہ کر دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق حملوں کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ترکی المالکی نے بتایا کہ اتحادی افواج مکمل طور پر الرٹ ہیں اور حوثیوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی گئی ہے۔ ان کے مطابق بحری افواج نے الحدیدہ گورنریٹ میں بھی کارروائی کرتے ہوئے آبی گزرگاہوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا۔
مکہ میں ہونے والے دفاعی اتحاد کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان اور ترکی کے فوجی دستوں کی سعودی عرب میں فوری تعیناتی کے فیصلے کے بعد صعدہ میں حوثیوں کے ایک میزائل ڈپو کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔دوسری جانب یمنی فوج کی حوثیوں کے خلاف پیش قدمی بھی جاری ہے۔ 
باب المندب کے بعد ذباب بندرگاہ، ایئرپورٹ اور المخا شہر کا کنٹرول بھی حوثیوں سے واپس لینے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جبکہ تعز میں 250 سے زائد حوثیوں کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.