روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر کا قرض فراہم کرنے کا اعلان
روس نے ایران کو ایک ارب ڈالر کا قرض فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ قرض کی رقم کی منتقلی کیلئے تمام انتظامات مکمل کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق روسی حکومت نے ایک ارب ڈالر کی رقم ایران کو فراہم کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے اور فنڈز منتقلی کیلئے دستیاب ہیں۔
تاہم ایرانی حکومت کے مختلف اداروں کے درمیان اس بات پر اختلاف پایا جاتا ہے کہ قرض کی رقم کو کن شعبوں میں استعمال کیا جائے۔رپورٹس کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران کو امریکا کی جانب سے سخت اقتصادی پابندیوں کا سامنا ہے۔
ان پابندیوں میں ایران کی تیل کی برآمدات، بینکاری کے شعبے اور عالمی مالیاتی نظام تک رسائی کو محدود کرنے والے اقدامات شامل ہیں۔روسی قرض کی فراہمی کو ایران کیلئے موجودہ معاشی دباؤ کے دوران ایک اہم مالی معاونت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، تاہم رقم کے استعمال سے متعلق ایرانی اداروں کے درمیان اختلافات بدستور موجود ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.