سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان کی ممکنہ ٹیم کے نام سامنے آگئے
Super Admin
سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی جانب سے تین فاسٹ بولرز کو کھلائے جانے کا امکان ہے، جبکہ ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام بھی سامنے آگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم میں عرفات منہاس اور سفیان مقیم کی شمولیت کے امکانات کم ہیں، جبکہ رضا اللہ راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف میچ کھیل کر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کرسکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ نافع کو وکٹ کیپر کی ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے۔پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، صائم ایوب، فخر زمان، حسن نواز، خواجہ نافع اور شاداب خان شامل ہوسکتے ہیں۔اس کے علاوہ رضا اللہ، نسیم شاہ، ابرار احمد اور سلمان مرزا کی بھی پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم میں شمولیت متوقع ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.