آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پنجاب حکومت کا سستے آٹے کے لیے 10 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ، مریم نواز کی ہدایت

Super Admin


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے عوام کو سستا آٹا اور گندم فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کردی، جبکہ سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے 10 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری بھی دے دی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس منعقد ہوا،۔
جس میں فلور ملوں کو رعایتی نرخوں پر فراہم کی جانے والی سرکاری گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فلور ملوں کو فی من 3 ہزار 800 روپے کے حساب سے سبسڈائزڈ گندم فراہم کرنے کے معاملے کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے شرکاء نے عوام کو مناسب قیمت پر آٹا مہیا کرنے کے لیے 10 ارب روپے کی مالی معاونت پر اتفاق کیا،۔
جس کے بعد وزیراعلیٰ نے اس سبسڈی کی باقاعدہ منظوری دے دی۔اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ان پر بڑھتے اخراجات کا دباؤ انتہائی تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سستے آٹے کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں شہریوں کو سستا آٹا اور روٹی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ مہنگائی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.