لاہور میں فضائی آلودگی پھر بڑھ گئی، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلا نمبر حاصل کرلیا
لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں سرفہرست آگیا ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 190 سے تجاوز کر گیا ہے۔عالمی ایئر مانیٹرنگ اداروں کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی کی سطح ایک بار پھر تشویش ناک صورت اختیار کر رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تاہم بارش کی توقع نہیں، جس کے باعث فضائی آلودگی میں کمی کے امکانات محدود رہ سکتے ہیںفضائی آلودگی کے مضر اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
باہر نکلتے وقت مناسب ماسک پہنیں: آلودگی کے دنوں میں باہر جاتے ہوئے اچھی کوالٹی کا این 95 ماسک استعمال کریں، جو ہوا میں موجود باریک ذرات سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد دیتا ہے۔شہریوں کو چاہیے کہ فضائی آلودگی کی صورت حال پر نظر رکھیں اور اپنی صحت کے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.