اردوان کا مکہ دفاعی معاہدہ ترک پارلیمان میں پیش کرنے کا اعلان
انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے مکہ دفاعی معاہدے کو منظوری کے لیے ترک پارلیمان میں پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کو مؤثر اور مستقل ادارہ جاتی شکل دینے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ معاہدے کی داخلی منظوری کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اسے آئندہ دنوں میں ترک پارلیمان میں پیش کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ترک صدر نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ ا
نہوں نے اس مشکل وقت میں سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے خلاف حوثیوں کی کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔ ترکیہ پورے خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور علاقائی سطح پر امن کے تحفظ اور قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.