آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

خلیجی خطے میں کشیدگی کے اثرات، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ

Super Admin


لاہور: سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے مختلف پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، جس کے باعث مسافروں کو سفری مشکلات پیش آنے کا خدشہ ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے ریاض جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز ایکس وائے 318، سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 743 اور پرواز آر ایکس 676 منسوخ کردی گئی ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لاہور سے دمام روانہ ہونے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پرواز پی کے 725 بھی منسوخ کردی گئی، جبکہ راس الخیمہ جانے والی پرواز جی نائن 855 کی روانگی بھی روک دی گئی ہے۔
پروازوں کی منسوخی کے باعث مسافروں کو اپنے سفری شیڈول میں تبدیلی کرنا پڑ سکتی ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے پہلے متعلقہ ایئرلائن سے اپنی پرواز کے اوقات اور روانگی کی تازہ ترین صورتحال معلوم کرلیں۔واضح رہے کہ پروازوں کی منسوخی کی وجوہات اور خلیجی خطے میں کشیدگی سے ان کے ممکنہ تعلق کے بارے میں تاحال باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.