آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پاکستان میں مہنگائی 9.9 فیصد تک بڑھنے کا امکان، آئی ایم ایف کی نئی پیش گوئی

Super Admin

 اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران مہنگائی میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے اس کی شرح 9.9 فیصد تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک 2026 کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 7.1 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ رواں مالی سال اس میں اضافے کی توقع ہے۔
رپورٹ میں پاکستان کی معاشی ترقی سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال ملک کی معاشی نمو 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) میں اضافے کی شرح 3.6 فیصد رہی تھی۔
آئی ایم ایف کے تخمینوں کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے ایک فیصد کے برابر رہ سکتا ہے، جبکہ بے روزگاری کی شرح 6.5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
آئی ایم ایف نے عالمی معاشی منظرنامے کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے کہ عالمی معیشت کی شرح نمو 2025 میں 3.5 فیصد تھی، جو 2026 میں کم ہوکر 3.1 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم، 2027 میں عالمی معاشی نمو دوبارہ بڑھ کر 3.4 فیصد تک پہنچنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث 2026 میں عالمی مہنگائی کی شرح 4.7 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.