آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

ون ڈے ورلڈ کپ 2027: ٹکٹس کے حصول کے لیے ریکارڈ درخواستیں موصول

Super Admin


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹس کی مانگ میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ ٹکٹس کے لیے بیلٹ رجسٹریشن کے دوران اب تک 44 لاکھ افراد اندراج کروا چکے ہیں، جبکہ صرف 12 روز میں ٹکٹس کے حصول کے لیے ایک کروڑ 50 لاکھ 83 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
کرکٹ کے عالمی میلے کے ٹکٹس کے لیے 142 ممالک سے درخواستیں جمع کروائی گئی ہیں۔ شائقین کرکٹ 21 نومبر تک آئی سی سی بیلٹ کے لیے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کی میزبانی جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا مشترکہ طور پر کریں گے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.