آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

صاحبزادہ فرحان نے بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

Super Admin


راولپنڈی: پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان صاحبزادہ فرحان نے سری لنکا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما کا اہم عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔صاحبزادہ فرحان نے منگل کو سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری مقابلے میں یہ اعزاز حاصل کیا۔
انہوں نے دو مکمل رکن ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔پاکستانی کپتان کو سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی مستقل قیادت سونپی گئی تھی۔ انہوں نے اپنی سرزمین پر پہلی سیریز کو یادگار بناتے ہوئے تینوں میچوں میں نصف سنچریاں اسکور کیں۔
صاحبزادہ فرحان نے سیریز کے دوران 79.33 کی اوسط اور 165.27 کے اسٹرائیک ریٹ سے مجموعی طور پر 238 رنز بنائے۔ عمدہ بیٹنگ کی بدولت انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔اس سے قبل بھارت کے ابھیشیک شرما نے رواں سال افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی ہوم سیریز میں 229 رنز بنا کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا، تاہم صاحبزادہ فرحان نے 238 رنز بنا کر ان سے یہ اعزاز چھین لیا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.