آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

سعودی عرب میں میزائل حملے ناکام، ریاض میں ملبہ گرنے سے 4 افراد زخمی

Super Admin


ریاض: سعودی اتحادی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ دارالحکومت ریاض اور ملک کے جنوبی حصے میں تین میزائلوں کو فضا میں ہی روک کر تباہ کردیا گیا، جبکہ ڈرون حملوں کی کوشش بھی ناکام بنادی گئی۔سعودی اتحادی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق ریاض اور جنوبی علاقے میں دو ڈرونز کو بھی بروقت کارروائی کرتے ہوئے تباہ کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ریاض میں میزائلوں کا ملبہ گرنے کے باعث چار افراد زخمی ہوئے، جبکہ 15 مکانات کو معمولی نقصان پہنچا۔سعودی اتحاد کے مطابق ریاض صوبے کے وادی الدواسر اور السلیل گورنریٹس میں اب خطرہ ٹل چکا ہے۔
اس سے قبل سعودی اتحادی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی شہر ظہران کو میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔دوسری جانب حکام کے مطابق یمن کے شہر تعز میں یمنی فوج نے حوثی تنظیم انصار اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے 9 حملے کیے۔خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب اور یمن سے متعلق یہ واقعات سیکیورٹی صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتے ہیں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.