آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پرامیلا جے پال کا بھارت میں ووٹر لسٹوں سے کروڑوں نام نکالنے پر اظہارِ تشویش

Super Admin


امریکی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال نے بھارت میں تقریباً 13 کروڑ افراد کے نام انتخابی فہرستوں سے خارج کیے جانے کے اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔پرامیلا جے پال کا کہنا ہے کہ بھارت میں ووٹر لسٹوں سے نام حذف کرنے کا مبینہ طریقہ کار امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے حقِ رائے دہی کو محدود کرنے کی کوششوں سے مشابہت رکھتا ہے۔
امریکی قانون ساز نے مزید کہا کہ وہ بھارت میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کے خلاف پُرامن احتجاج کرنے والے شہریوں کے ساتھ کھڑی ہیں۔ادھر معروف بھارتی صحافی سوہاسنی حیدر نے بھی پرامیلا جے پال کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جس کے بعد یہ معاملہ توجہ کا مرکز بن گیا۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.