آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

ریاض ایئرپورٹ کی مسلسل بندش، پروازیں جدہ اور دمام منتقل کرکے آپریٹ کی جانے لگیں

Super Admin


سعودی عرب کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ریاض کی 10 روز سے مسلسل بندش کے بعد وہاں آنے اور جانے والی پروازیں متبادل ذرائع سے چلائی جانے لگی ہیں، جس کے باعث مختلف فضائی روٹس کے شیڈول میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق سعودی ایئرلائن نے ریاض جانے والی پروازیں جدہ سے آپریٹ کرنا شروع کردی ہیں۔
آج کراچی اور پشاور سے ریاض جانے والی چار پروازیں جدہ کے ذریعے چلائی جائیں گی، جبکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی بیشتر پروازیں پہلے ہی جدہ اور دمام سے آپریٹ کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب پاکستان کے مختلف فضائی روٹس پر بھی تاخیر ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
کراچی سے لاہور جانے اور آنے والی پروازوں پی کے 304 اور پی کے 305 میں تین گھنٹے کی تاخیر ہوئی، جبکہ کراچی اور اسلام آباد کے درمیان پروازوں پی اے 200 اور پی اے 201 چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پرواز پی کے 783 ساڑھے چھ گھنٹے تاخیر کے بعد دوپہر 3 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوگی۔
اسی طرح کابل سے اسلام آباد آنے والی دو پروازوں میں سات گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔ اسلام آباد اور اسکردو کے درمیان چار پروازیں ساڑھے چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں، جبکہ لاہور سے مسقط جانے اور آنے والی دو پروازوں میں چار گھنٹے تک تاخیر ریکارڈ کی گئی ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.