آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

سعودی عرب میں ڈرون حملے کی کوشش ناکام، چار ڈرونز فضا میں تباہ

Super Admin


ریاض: سعودی عرب میں ڈرون حملے کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی گئی، جہاں سعودی اتحادی افواج نے مدینہ ریجن اور مشرقی صوبے میں کارروائی کرتے ہوئے چار ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔سعودی اتحادی فوج کے مطابق ڈرونز کو بروقت کارروائی کے دوران نشانہ بنایا گیا۔
تاہم حکام کی جانب سے حملے کے ممکنہ نقصانات یا دیگر تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔دوسری جانب حوثی ملیشیا کے حالیہ حملوں کے بعد عارضی طور پر بند کیے جانے والے سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو محدود فضائی آپریشنز کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
ایئرپورٹ 10 اکتوبر سے بند تھا۔سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تازہ نوٹم کے مطابق ریاض ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و روانگی کے لیے متعلقہ حکام سے پیشگی اجازت حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہنگامی حالات میں بھی ریاض ایئرپورٹ کو متبادل ہوائی اڈے کے طور پر استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.