آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

سرکاری حج اسکیم کے عازمین کیلئے اہم خبر، دوسری قسط جمع کرانے کی مہلت میں توسیع

Super Admin


اسلام آباد: سرکاری حج اسکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک روز کی توسیع کردی گئی ہے، جس کے بعد عازمین حج آج رات 12 بجے تک اپنی ادائیگیاں جمع کرا سکتے ہیں۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق مقررہ تاریخ تک تقریباً 1200 عازمین حج نے دوسری قسط جمع نہیں کرائی۔
، جنہیں واجبات کی ادائیگی یاد دلانے کے لیے انفرادی پیغامات بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ترجمان نے واضح کیا کہ باقی رہ جانے والے عازمین کے لیے واجبات جمع کرانے کا آج آخری موقع ہے۔ مقررہ وقت تک دوسری قسط ادا نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ عازمین کی حج درخواستیں منسوخ کردی جائیں گی۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق حج درخواست منسوخ ہونے کی صورت میں عازم کو پہلے سے جمع کرائی گئی پہلی قسط واپس کردی جائے گی۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.