آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 12) کے لیے ونڈو کا حتمی اعلان: ایونٹ 18 مارچ سے شروع ہوگا

Super Admin


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کے بارہویں ایڈیشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ٹورنامنٹ 18 مارچ سے 2 مئی کے درمیان ملک کے 5 سے 6 مختلف شہروں میں منعقد کیا جائے گا۔
پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس، جس کی صدارت چیئرمین پی سی بی نے کی، میں فیصلہ کیا گیا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب اس بار ڈرافٹ کی بجائے 23 جنوری کو ہونے والی "آکشن" (بولی) کے ذریعے ہوگا۔اجلاس کے فیصلے کے مطابق فرسٹ کلاس اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی ڈائریکٹ سائننگ کا عمل آج سے شروع ہو کر 23 نومبر تک جاری رہے گا۔
، تاہم اس سہولت سے مستفید ہونے کے لیے شرط رکھی گئی ہے کہ مربوط کھلاڑی نے پچھلے دو سیزنز میں پی ایس ایل نہ کھیلا ہو۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سیزن کا فائنل شائقین کی تاریخی تعداد کے سامنے کھیلا گیا تھا۔ اس بار لیگ کا دائرہ کار مزید شہروں تک پھیلایا جائے گا کیونکہ یہ ملک کا سب سے بڑا اور مقبول ترین کرکٹ میلہ ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.