آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

امریکہ ایران پر کارروائی سے قبل دردناک نتائج سوچ لے: ایرانی اسیکر باقر قالیباف کی تنبیہ

Super Admin


تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے امریکہ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی مزید پیش قدمی سے قبل اس کے شدید اور دردناک نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں باقر قالیباف نے امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ایران کے ساتھ تصادم میں اپنا کوئی فائدہ دیکھ رہے ہیں تو یہ آپ کی خام خیالی ہے۔ 
یہ جنگ آپ کے لیے انتہائی تلخ ثابت ہوگی جس کے نتیجے میں امریکی اسٹاک مارکیٹ کریش کر جائے گی، جیٹ طیارے تباہ ہوں گے، جبکہ مہنگائی اور قومی قرضوں کا بوجھ مزید بڑھے گا اور آپ کے فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔
دوسری جانب، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر 11 ارب ڈالر کے خطیر فنڈز نچھاور کیے ہیں۔ یہ کسی متوازن دوطرفہ شراکت داری کے بجائے ایک طفیلی اور منحصر ریاست سے تعلق کی عکاسی کرتا ہے، جہاں اسرائیلی حکومت امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسوں کو اپنے تحفظ کے لیے بے دریغ استعمال کروا رہی ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.