سعودی عرب نے حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنا دیے، 7 فضائی اہداف تباہ
Super Admin
سعودی عرب کی جانب بڑھنے والے حوثیوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا گیا۔ اتحادی افواج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین بیلسٹک میزائل اور چار ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔حکام کے مطابق مشرقی علاقے اور الخرج گورنری میں خطرے کی صورتحال ختم ہونے کے بعد ہنگامی الرٹ واپس لے لیا گیا۔
دوسری جانب یمنی فوج کی جانب سے حوثی باغیوں کے خلاف آپریشن ’’فجر الیمن‘‘ جاری ہے۔ یمنی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف محاذوں پر حوثیوں کے خلاف مجموعی طور پر ایک ہزار 276 کارروائیاں کی گئیں۔یمنی فوج کے مطابق ان کارروائیوں میں حوثیوں کی تنصیبات، فوجی مراکز اور مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.