آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

انتخابی اصلاحات پر حکومت کا اپوزیشن سے رابطے کا فیصلہ، مذاکرات کی باضابطہ دعوت دی جائے گی

Super Admin


حکومت نے آئندہ عام انتخابات کو شفاف اور قابلِ اعتماد بنانے کے لیے انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کو ساتھ ملانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پارلیمنٹ میں مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے اپوزیشن کو باضابطہ مذاکرات کی دعوت دینے کی ہدایت کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ آئندہ انتخابات کے انعقاد سے قبل انتخابی نظام میں ضروری اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے قائم کیا جائے۔اس سلسلے میں وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات سے متعلق قائم کی جانے والی 20 رکنی پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن کو بھی نمائندگی دینے کی ہدایت کی ہے۔ 
کمیٹی میں اپوزیشن کے 5 ارکان شامل کیے جائیں گے۔وزیراعظم نے اپوزیشن سے کمیٹی میں نامزدگی کے لیے ارکان کے نام حاصل کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن رہنماؤں کو خط ارسال کریں گے، جس میں انہیں پارلیمانی کمیٹی کا حصہ بننے کی دعوت دی جائے گی اور پانچ ارکان کے نام بھجوانے کی درخواست کی جائے گی۔دوسری جانب انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل سے متعلق بیرسٹر عقیل ملک نے سینیٹ میں قرارداد بھی پیش کر دی ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.