ایران کی جوہری تنصیبات اب بھی امریکی نشانے پر ہیں، ٹرمپ کا اہم بیان
Super Admin
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں ایک یا دو جوہری مقامات اب بھی ایسے موجود ہیں جنہیں نشانہ بنانا باقی ہے، تاہم امریکا اس حوالے سے جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی باقی ماندہ جوہری تنصیبات میں ماؤنٹ آف ایکسس بھی شامل ہے۔ ان کے مطابق ان مقامات کو صرف دس منٹ میں نشانہ بنایا جا سکتا ہے، لیکن امریکا فی الحال کوئی عجلت نہیں دکھانا چاہتا۔
ایران کے خلاف اگلے ہفتے دوبارہ فوجی کارروائی شروع کرنے سے متعلق سوال پر امریکی صدر نے تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ وہ اس معاملے پر میڈیا کے سامنے بات نہیں کریں گے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.