ایرانی حملوں میں مشرق وسطیٰ کے 24 امریکی فوجی اڈوں کو نقصان، 274 عمارتیں متاثر، امریکی اخبار کی رپورٹ
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ ایران کے حملوں کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی موجودگی والی 24 تنصیبات کی 274 عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق وال اسٹریٹ جرنل نے سیٹلائٹ تصاویر اور امریکی فوجی حکام کے انٹرویوز کی مدد سے ان حملوں کے اثرات کا جائزہ لیا۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ جنگ کے ابتدائی دو ہفتوں کے دوران ہی 119 عمارتیں متاثر ہو چکی تھیں۔
اخبار کی تحقیق کے مطابق جنگ کے پہلے چھ ماہ کے دوران ایرانی حملوں میں مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کی 274 عمارتوں کو نقصان پہنچا، جبکہ امریکی محکمہ دفاع نے ابتدائی طور پر مالی نقصان کا تخمینہ کم از کم 5 ارب ڈالر لگایا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایرانی حملوں میں امریکی فوجیوں کی رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جبکہ مجموعی نقصان کا تخمینہ 15 ارب ڈالر تک پہنچنے کا ذکر کیا گیا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق متاثرہ فوجی اڈوں کی تعمیر نو پر 4 ارب ڈالر سے زائد اخراجات آنے کا امکان ہے، جبکہ امریکا خطے میں اپنی فوجی موجودگی محدود کرنے کے آپشن پر بھی غور کر رہا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.