آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

ایران کے خلاف نئے امریکی حملوں کا خدشہ کم، جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے: ٹرمپ

Super Admin

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر دوبارہ حملے کیے جانے کے امکانات کم ہو گئے ہیں، جبکہ جنگ کے خاتمے کے لیے جاری مذاکرات میں بھی مثبت پیش رفت سامنے آ رہی ہے۔

وائٹ ہاؤس میں قطر کے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے اس نشست کو مثبت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران ایران کی صورتحال اور خطے میں جاری کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ قطر، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک موجودہ صورتحال برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔ ان کے بقول یہ ممالک تاریخ کی بڑی بحری ناکہ بندی اور آپریشن آئرن گیٹ کو جاری رکھنے کے حق میں ہیں۔

دوسری جانب قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم آل ثانی نے کہا کہ قطر کسی ممکنہ معاہدے تک پہنچنے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مثبت اور تعمیری مذاکرات کو اہمیت دیتا ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.