آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

عمران خان کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ، چیک اپ مکمل ہونے پر دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل

Super Admin

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو طبی معائنے کے لیے اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا تفصیلی چیک اپ کیا۔

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کو رات گئے سخت سیکیورٹی میں پمز اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔ ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اسپتال منتقلی اور واپسی کے دوران سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

ادھر عمران خان اور ان کے وکلا کے درمیان اڈیالہ جیل میں ملاقات کا وقت بھی مقرر کرلیا گیا ہے۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق ملاقات آج سہ پہر 3 بجے ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل نوید ملک اور وکلا کے درمیان ملاقات کے وقت پر اتفاق ہوگیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں ایڈووکیٹ جنرل نوید ملک بانی پی ٹی آئی اور ان کے وکلا کی ملاقات کا انتظام کریں گے۔

ملاقات میں شریک ہونے والے وکلا میں لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کے نام شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے تمام انتظامات اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایات کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.