آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

لاہور میں اسموگ کے باعث پاکستان اور سری لنکا کا دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی منتقل

Super Admin

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ کا مقام تبدیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اب یہ مقابلہ لاہور کے بجائے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ میچ کے شیڈول میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی، صرف میچ کے وینیو کو تبدیل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں اسموگ کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کو راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.