آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

ایران کے ہمسایہ ممالک سرحدیں بند کرنے پر آمادہ نہ ہوسکے، امریکی کوششیں ناکام

Super Admin

امریکا کو ایران کے پڑوسی ممالک کو اپنی سرحدیں بند کرنے پر راضی کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، اس سلسلے میں واشنگٹن کی جانب سے کئی ہفتوں سے جاری سفارتی کوششیں بھی تاحال نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکیں۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے امریکا نے ’ٹاسک فورس آئرن گیٹ‘ تشکیل دی ہے۔ تاہم یہ ٹاسک فورس براہ راست فوجی کارروائیوں میں حصہ نہیں لے گی بلکہ ہمسایہ ممالک کو اپنی افواج کے ذریعے اس مقصد کے حصول پر آمادہ کرنے کی کوشش کرے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ ایران کے پڑوسی ممالک اپنی سرحدوں کے ذریعے ہونے والی مبینہ غیرقانونی تجارت اور ہتھیاروں کی نقل و حرکت کو روکیں۔ تاہم ان ممالک کو خدشہ ہے کہ ایران کے ساتھ سرحدی تجارت محدود یا بند کرنے سے ان کے ہاں اندرونی بے چینی اور بدامنی جنم لے سکتی ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق عراق اور ترکیہ ایران کے ساتھ زمینی تجارتی راستوں کی بندش کے حوالے سے امریکی کوششوں کا اہم مرکز ہیں، تاہم ترکیہ نے ایران کے ساتھ اپنی موجودہ سرحدی پالیسی میں تبدیلی سے بڑی حد تک گریز کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے ایران پر دباؤ بڑھانے اور اس کی سرحدوں کے ذریعے جدید ہتھیاروں سمیت ممنوعہ سامان کی ترسیل روکنے کے لیے نئی ٹاسک فورس ’آئرن گیٹ‘ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.